مسجد اہلسنت امام حس مجتبٰی و مسجد اہلسنت حضور سرکارِ کلاں کا سنگ بنیاد رکھا گیا
مالیگاوں (شعیب مسعود) 27 جنوری: کل 26/ جنوری 2020ء بروز اتوار صبح گیارہ بجے کھڑکی روڈ، رضیہ پارک دیانہ شیوار میں شہزادۂ رسول، حضرت سیدنا امام حسن مجتبٰی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منسوب مسجد اور 27/ جنوری 2020ء بروز پیر بعد نماز عصر ہیرا پورہ معصوم شاہ کٹی کے پاس سلسلۂ اشرفیہ کے روحانی بزرگ حضور سرکارِ کلاں کے نام سے منسوب مسجد کا سنگ بنیاد آل رسول الحاج حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کے دست مبارک سے رکھا گیا ان دونوں تقاریب میں حضرت سید صاحب نے تعمیر مساجد کے فضائل و اہمیت پر خصوصی خطاب کیا اپنے ملفوظات حسنہ میں موصوف نے آیات کلام ربانی و احادیث نبوی کی روشنی میں مفصل و جامع گفتگو فرمائی دونوں تقاریب میں محلہ کے سرکردہ افراد کے علاوہ مفتیان کرام، علمائے اہلسنّت، حفاظ کرام،و مبلغین و معاونین سنی دعوت اسلامی کثیر تعداد میں شریک ہوئے مذکورہ دونوں علاقوں میں اہلسنّت و جماعت کی مساجد تعمیر ہونے پر علاقے کی عوام نے قلبی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مولانا سید محمد امین القادری صاحب و اراکین سنی دعوت اسلامی کو نیک خواہشات سے نوازہ ایسی رپورٹ تحریک ...