Posts

Gareeb Nawaze Hospital Ka Sang e Bunyad

Image
*🏥 سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیر اہتمام قلب شہر میں غریب نواز ہاسپٹل کا سنگ بنیاد* *🌄 مولانا سید محمد امین القادری و دیگر علمائے اہلسنّت کی خصوصی دعا سے ہاسپٹل کے تعمیری کام کا آغاز* *===============================* *✍🏻 مالیگاؤں :-* تبلیغی، تعلیمی، دینی، سماجی، فلاحی، تعمیری، میدان میں تحریک سنی دعوت اسلامی کی خدمات جاری ہے اپنی خدمات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے شعبۂ طب میں تحریک سنی دعوت اسلامی کی جانب سے تاریخی، تحریکی و تقلیدی قدم اٹھایا گیا *18/ مئی 2021ء بروز بدھ* بعد نمازِ عصر داعئ کبیر،عطائے حضور مفتئ اعظم *حضرت علامہ شاکر علی نوری صاحب* قبلہ مدظلہ العالی (امیر سنی دعوت اسلامی ممبئی) کی سرپرستی اور *مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ* (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کی نگرانی میں *قلب شہر مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ(مرکز سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں)* کے پاس شہید عبد الحمید روڈ المعروف کسمباء روڈ پر *عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی* کے زیرِ اہت...

Na Jahez Lenge Aur Na Jahez Denge ||Maulana Sayyed Aminul Qadri Sahab (Nigran Sunni Dawat e islami Malegaon)

Image
*🔶 امت کو قلم و زبان کے درد سے زیادہ درد دل کی ضرورت ہے- (مولانا سید محمد امین القادری)*  *===============================* *🎁 "نہ جہیز لینگے اور نہ جہیز دینگے" کے نعرہ کے ساتھ شرکا نے ہاتھ بلند کرکے جہیز کا کیا بائیکاٹ.....* *===============================* *🌄 اس طرح کے خطابات مایوس کن زندگیوں میں امید کی نئی کرن ثابت ہوتے ہیں اہل علم و دنشواران قوم کا تبصرہ* *_________________________________________* *✍🏻 مالیگاؤں :-* گذشتہ چند دنوں سے شہر مالیگاؤں سمیت ملک کے دیگر حصوں میں نوجوان بچے اور بچیوں میں خُودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحانات والدین و سرپرست حضرات کے لئے تشویش ناک ہیں ایسے نبرد آزما حالات سے نکلنے کے لئے *اُسوہ رسول ﷺ، و قرآن پاک* کی تعلیمات سے نسل کو واقف کروانا وقت اور حالات کا تقاضا ہے 5/  مارچ 2021ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء *مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ ﷺ،مالیگاؤں* میں سنی دعوت اسلامی کے ہفتہ واری مرکزی سنی اجتماع میں آل رسول الحاج حضرت *مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ* نے طئے شدہ موضوع *"شہر میں خُودکشی کی بڑھتی ہوئی واردات.... ذمّہ ...

Masjid Haji Abdul Majid Noori Ka Ifteta

Image
حاجی عبدُ المجید نوری (بکھار والے) مسجد کا افتتاح اور اعتراف خدمات الحمدللہ! مورخہ 9/ جنوری 2021ء بروز سنیچر گٹ نمبر 200 گرین پارک، نوری نگر دیانہ شیوار،مالیگاؤں میں حاجی سعید نوری و تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام مسجد اہلسنّت حاجی عبدُ المجید نوری کا افتتاح نمازِ ظہر سے آل رسول الحاج حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ(نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کی امامت سے عمل میں آئے گاـ اہم ضروری اعلان :- شہر عزیز مالیگاؤں و بیرون شہر مخیر قوم و ملت الحاج عبدُ المجید نوری صاحب(بکھار والے) کی مساعی جمیلہ سے کئی مساجد تعمیر ہوئیں انکی اس دینی و ملی خدمات پر سنی دعوت اسلامی کی جانب سے اسی افتتاحی تقریب میں اعتراف خدمت کے طور پر خادم المساجد ایوارڈ تفویض کیا جائے گاـ ایوارڈ بدست اقدس:- اولادِ غوثِ اعظم، پیر طریقت، معین ملت، حضرت پیر سید عبدالعیلم قادری جیلانی دامت برکاتہم القدسیہ نوٹ: نماز ظہر 1:30 بجے ادا کی جائیگی۔ برادرانِ اسلام سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس بابرکت تقریب میں شریک ہوکر اپنے قلوب کو منور و مجلہ فرمائیں۔ الداعیان :- حاجی سعید نوری فیمیلی و عالمی تحریک سنی دعو...

Masjid Ahlesunnat Noori Ka Sang e Bunyad

Image
*🌹 یوم ولادتِ سرکار مفتی اعظم کے موقع پر جامع مسجد نوری کے تعمیری کام کا آغاز* *🕌 سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کا تبلیغی، تعلیمی، سماجی و تحریری خدمات کے ساتھ تعمیر مساجد میں کامیاب سفر جاری* *________________________________________* *مالیگاؤں :-* 13/ اگست بروز جمعرات بعد نمازِ عصر گٹ نمبر 140، درے گاؤں میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے *یوم ولادتِ تاجدارِ اہلسنّت، ہم شبیہ غوث اعظم، حضرت علامہ الشّاہ مفتی محمد مصطفیٰ رضا خان نوری علیہ الرحمہ المعروف سرکار مفتئِ اعظم* کے موقع پر بارگاہِ سرکار مفتی اعظم میں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے آپ کے اسم مبارک سے *جامع مسجد نوری* کے کام کا آغاز  سادات کرام، مشائخین عظام و علمائے اہلسنت، اور عمائدین شہر کی موجودگی میں *آل رسول الحاج حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ* کے دست مبارکہ سے کیا گیاـ اس بابرکت تقریب میں معززین کے علاوہ اہلیانِ محلہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے انتہائی خوشگوار موسم میں، دلکش و سہانے مناظر کے درمیان باران نزولِ باران رحمت کے ساتھ بعد نمازِ عصر مقبول ساعتوں میں پورے عالم اسلام، بالخصوص ہ...

#IndependencedayinHeraEnglishschool

Image
*🇮🇳 مکمل احتیاط و قانون کی پاسداری کے ساتھ حراء انگلش میڈیم اسکول میں جشنِ یوم آزادی کا انعقاد* *_______________________________________* *✍🏻 مالیگاؤں :-* 15 اگست 2020ء بروز سنیچر 74 واں  یومِ آزادی ہند  کے پر مسرت موقع پر سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیر اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول  میں موجودہ حالات کے پیشِ نظر، مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دستور ہند کی پاسداری کے ساتھ جشنِ آزادی منایا گیاـ *چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول مولانا سید محمد امین القادری صاحب* کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی تقریب جشنِ آزادی میں حفظ ماتقدم کے تحت امسال اسکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو تقریب جشنِ یومِ آزادی میں نہیں بلایا گیا صرف اسکول کے ٹیچرس و مینجمنٹ کی موجودگی میں تزک احتشام کے ساتھ رسم پرچم کشائی ادا کی گئی اور ملک ہندوستان کو انگریزوں سے آزاد کروانے والے جانثار اکابرین، و علمائے کرام کی بارگاہ میں عقیدت و محبت کا نذرانہ پیش کیا گیا اسی طرح ملک کی آزادی کے لئے   اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدانِ وطن و مجاہدین وطن کی قربانیوں یاد ...

Malegaon Ke Muslim Mujahideen e Aazadi Qist 03

Image
  فکــــــــــــــــــــــــــــــر امروز مالیگاوں کے مسلم مجاہدین آزادی(قسط نمبر،3) مالیگاوں جنگ آزادی کے اوّلین شہدا.......!!! ✍🏻 حافظ محمد غفــــــران اشرفی (جنرل سکریٹری سنّی جمعیة العوام) 📱 [7020961779 /Malegaon] سمرنا(ترکی کا شہر)کے مظلوموں کی امداد کے لیے اور ہندوستان کو انگریزوں کے ناپاک ہاتھوں سے آزادی دلانے کی خاطر تحریک خلافت کی ایک ذیلی شاخ سیّد سلیمان شاہ روزن شاہ قادری کی سرپرستی میں امدادالاسلام(بیت المال)کے نام سے قائم کی گئی۔جس میں حضرت مولانا محمد اسحق نقشبندی علیہ الرحمہ کا صدر کی حیثیت سے تقرر ہوا۔کمیٹی کے قیام کا مقصد تھا کہ مظلوموں کی امداد کی جاے اور مجاہدین آزادی کی اِس فنڈ سے بھرپور اعانت کی جاے۔کمیٹی نے یہ طے کیا کہ ہر آڑھت(بُنکر)جو ساڑی بُنتا ہے،وہ فی ساڑی ایک پٙھدِیہ امدادالاسلام بیت المال کو دے گا۔اکثر آڑھتیوں نے اِس نیک کام کا خیر مقدم کیا۔مگر جو انگریز کے پٹھو آزادی کے مخالف آڑھت(بُنکر)تھے اُن لوگوں نے امدادالاسلام کو پٙھدیہ دینے سے انکار کردیا۔مجاہدین آزادی تنظیم کے ذمہ داران(جن میں ہندو مسلم دونوں تھے)جب وصولی کے لیے اُن مخالفین کے پاس جاتے تو وہ ...

Malegaon Ke Muslim Mujaideen e Aazadi 02

Image
فکــــــــــــــــــــــــــــــر امروز مالیگاوں کے مسلم مجاہدین آزادی(قسط نمبر،1) مختصر داستان،جنگِ آزادی مالیگاوں ✍🏻 حافظ محمد غفــــــران اشرفی (جنرل سکریٹری سنّی جمعیة العوام) 📱 [7020961779 /Malegaon] جب بھی آزادیِ ہندوستان کی داستان سنائی جاے گی یا کوئی انصاف پسند مورخ تاریخ لکھے گا تو مالیگاوں کے شہدا اور جیالے مجاہدین کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکے گا۔اِس لیے کہ جہاں ملک کے دوسرے خطے کے لوگ ہندوستان کی آزادی کے لیے گورے انگریزوں سے برسرِ پیکار تھے اور اُنہیں ہندوستان سے نکالنے کی کوشش کررہے تھے وہیں وفاداران ملک اور محبّان وطن کی صفوں میں مالیگاوں کے غریب محنت کش مسلمان بھی اُن گوروں کو ہندوستان سے بھگانے کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف تھے۔20 مارچ 1920 کو اسلام پورہ یتیم خانہ میں خلافت کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی کے اُصول و ضوابط طے ہونے کے بعد حاضرین نے انگریزوں سے جنگ کرنا اپنا قومی فریضہ سمجھ کر جان پر کھیلنے کے لیے سر پر کفن باندھ لیا۔اُس کے بعد تحریک کے ممبران شہر میں جگہ جگہ جلسہ لے کر آزادی کی روح پھونکنے کی سعی میں لگ گئے۔اِن شورشوں کی خبر سے انگریز حکومت کا وظیفہ خوار ع...