Masjid Ahlesunnat Noori Ka Sang e Bunyad
*🌹 یوم ولادتِ سرکار مفتی اعظم کے موقع پر جامع مسجد نوری کے تعمیری کام کا آغاز*
*🕌 سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کا تبلیغی، تعلیمی، سماجی و تحریری خدمات کے ساتھ تعمیر مساجد میں کامیاب سفر جاری*
*________________________________________*
*مالیگاؤں :-* 13/ اگست بروز جمعرات بعد نمازِ عصر گٹ نمبر 140، درے گاؤں میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے *یوم ولادتِ تاجدارِ اہلسنّت، ہم شبیہ غوث اعظم، حضرت علامہ الشّاہ مفتی محمد مصطفیٰ رضا خان نوری علیہ الرحمہ المعروف سرکار مفتئِ اعظم* کے موقع پر بارگاہِ سرکار مفتی اعظم میں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے آپ کے اسم مبارک سے *جامع مسجد نوری* کے کام کا آغاز سادات کرام، مشائخین عظام و علمائے اہلسنت، اور عمائدین شہر کی موجودگی میں *آل رسول الحاج حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ* کے دست مبارکہ سے کیا گیاـ اس بابرکت تقریب میں معززین کے علاوہ اہلیانِ محلہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے
انتہائی خوشگوار موسم میں، دلکش و سہانے مناظر کے درمیان باران نزولِ باران رحمت کے ساتھ بعد نمازِ عصر مقبول ساعتوں میں پورے عالم اسلام، بالخصوص ہندی مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور *جامع مسجد نوری* کے کام کا آغاز کیا گیاـ گٹ نمبر 140، درے گاؤں میں اہلسنّت و جماعت کی مسجد کا قیام کرنے پر اہلیانِ محلہ نے مولانا سید محمد امین القادری صاحب و اراکین سنی دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا انشاء اللہ بہت جلد مسجد کو تعمیر کر پنج وقتہ نمازوں کی ادائیگی کے لئے شروع کردیا جائے گاـ
*الحمد للہ!* تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے شہر و مضافاتی علاقوں میں کثیر مساجد اہلسنّت کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے ان مساجد میں پنج وقتہ فرائض نمازوں کی ادائیگی کے علاوہ شبینہ مدارس، بچوں کی تعلیم و تربیت، دعوت و تبلیغ اور دیگر دینی سرگرمیاں جاری ہیں الحمدللہ مزید دیگر مقامات پر مسجد کے لئے جگہ خریدی جاچکی ہے کچھ علاقوں میں مساجد تعمیر کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے ان شاء اللہ وقت اور حالات کے پیش نظر مساجد اہلسنّت کا قیام کیا جائے گاـ سنی دعوت اسلامی شعبۂ خدمت مساجد کے ذمہ داران اہلیانِ شہر سے گذارش کرتے ہیں کہ اپنے مرحومین والدین، رشتہ داران کے ایصال ثواب کیلئے تعمیر مسجد میں تحریک سنی دعوت اسلامی کا ساتھ دیں
*رپورٹ :- عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)*
Comments
Post a Comment