#IndependencedayinHeraEnglishschool
*🇮🇳 مکمل احتیاط و قانون کی پاسداری کے ساتھ حراء انگلش میڈیم اسکول میں جشنِ یوم آزادی کا انعقاد*
*_______________________________________*
*✍🏻 مالیگاؤں :-* 15 اگست 2020ء بروز سنیچر 74 واں یومِ آزادی ہند کے پر مسرت موقع پر سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیر اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول میں موجودہ حالات کے پیشِ نظر، مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دستور ہند کی پاسداری کے ساتھ جشنِ آزادی منایا گیاـ *چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول مولانا سید محمد امین القادری صاحب* کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی تقریب جشنِ آزادی میں حفظ ماتقدم کے تحت امسال اسکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو تقریب جشنِ یومِ آزادی میں نہیں بلایا گیا صرف اسکول کے ٹیچرس و مینجمنٹ کی موجودگی میں تزک احتشام کے ساتھ رسم پرچم کشائی ادا کی گئی اور ملک ہندوستان کو انگریزوں سے آزاد کروانے والے جانثار اکابرین، و علمائے کرام کی بارگاہ میں عقیدت و محبت کا نذرانہ پیش کیا گیا اسی طرح ملک کی آزادی کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدانِ وطن و مجاہدین وطن کی قربانیوں یاد کیا گیاـ
*💐 رپورٹ :- حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)*
Comments
Post a Comment