Posts

Showing posts from August, 2020

Masjid Ahlesunnat Noori Ka Sang e Bunyad

Image
*🌹 یوم ولادتِ سرکار مفتی اعظم کے موقع پر جامع مسجد نوری کے تعمیری کام کا آغاز* *🕌 سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کا تبلیغی، تعلیمی، سماجی و تحریری خدمات کے ساتھ تعمیر مساجد میں کامیاب سفر جاری* *________________________________________* *مالیگاؤں :-* 13/ اگست بروز جمعرات بعد نمازِ عصر گٹ نمبر 140، درے گاؤں میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے *یوم ولادتِ تاجدارِ اہلسنّت، ہم شبیہ غوث اعظم، حضرت علامہ الشّاہ مفتی محمد مصطفیٰ رضا خان نوری علیہ الرحمہ المعروف سرکار مفتئِ اعظم* کے موقع پر بارگاہِ سرکار مفتی اعظم میں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے آپ کے اسم مبارک سے *جامع مسجد نوری* کے کام کا آغاز  سادات کرام، مشائخین عظام و علمائے اہلسنت، اور عمائدین شہر کی موجودگی میں *آل رسول الحاج حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ* کے دست مبارکہ سے کیا گیاـ اس بابرکت تقریب میں معززین کے علاوہ اہلیانِ محلہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے انتہائی خوشگوار موسم میں، دلکش و سہانے مناظر کے درمیان باران نزولِ باران رحمت کے ساتھ بعد نمازِ عصر مقبول ساعتوں میں پورے عالم اسلام، بالخصوص ہ...

#IndependencedayinHeraEnglishschool

Image
*🇮🇳 مکمل احتیاط و قانون کی پاسداری کے ساتھ حراء انگلش میڈیم اسکول میں جشنِ یوم آزادی کا انعقاد* *_______________________________________* *✍🏻 مالیگاؤں :-* 15 اگست 2020ء بروز سنیچر 74 واں  یومِ آزادی ہند  کے پر مسرت موقع پر سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیر اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول  میں موجودہ حالات کے پیشِ نظر، مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دستور ہند کی پاسداری کے ساتھ جشنِ آزادی منایا گیاـ *چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول مولانا سید محمد امین القادری صاحب* کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی تقریب جشنِ آزادی میں حفظ ماتقدم کے تحت امسال اسکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو تقریب جشنِ یومِ آزادی میں نہیں بلایا گیا صرف اسکول کے ٹیچرس و مینجمنٹ کی موجودگی میں تزک احتشام کے ساتھ رسم پرچم کشائی ادا کی گئی اور ملک ہندوستان کو انگریزوں سے آزاد کروانے والے جانثار اکابرین، و علمائے کرام کی بارگاہ میں عقیدت و محبت کا نذرانہ پیش کیا گیا اسی طرح ملک کی آزادی کے لئے   اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدانِ وطن و مجاہدین وطن کی قربانیوں یاد ...

Malegaon Ke Muslim Mujahideen e Aazadi Qist 03

Image
  فکــــــــــــــــــــــــــــــر امروز مالیگاوں کے مسلم مجاہدین آزادی(قسط نمبر،3) مالیگاوں جنگ آزادی کے اوّلین شہدا.......!!! ✍🏻 حافظ محمد غفــــــران اشرفی (جنرل سکریٹری سنّی جمعیة العوام) 📱 [7020961779 /Malegaon] سمرنا(ترکی کا شہر)کے مظلوموں کی امداد کے لیے اور ہندوستان کو انگریزوں کے ناپاک ہاتھوں سے آزادی دلانے کی خاطر تحریک خلافت کی ایک ذیلی شاخ سیّد سلیمان شاہ روزن شاہ قادری کی سرپرستی میں امدادالاسلام(بیت المال)کے نام سے قائم کی گئی۔جس میں حضرت مولانا محمد اسحق نقشبندی علیہ الرحمہ کا صدر کی حیثیت سے تقرر ہوا۔کمیٹی کے قیام کا مقصد تھا کہ مظلوموں کی امداد کی جاے اور مجاہدین آزادی کی اِس فنڈ سے بھرپور اعانت کی جاے۔کمیٹی نے یہ طے کیا کہ ہر آڑھت(بُنکر)جو ساڑی بُنتا ہے،وہ فی ساڑی ایک پٙھدِیہ امدادالاسلام بیت المال کو دے گا۔اکثر آڑھتیوں نے اِس نیک کام کا خیر مقدم کیا۔مگر جو انگریز کے پٹھو آزادی کے مخالف آڑھت(بُنکر)تھے اُن لوگوں نے امدادالاسلام کو پٙھدیہ دینے سے انکار کردیا۔مجاہدین آزادی تنظیم کے ذمہ داران(جن میں ہندو مسلم دونوں تھے)جب وصولی کے لیے اُن مخالفین کے پاس جاتے تو وہ ...

Malegaon Ke Muslim Mujaideen e Aazadi 02

Image
فکــــــــــــــــــــــــــــــر امروز مالیگاوں کے مسلم مجاہدین آزادی(قسط نمبر،1) مختصر داستان،جنگِ آزادی مالیگاوں ✍🏻 حافظ محمد غفــــــران اشرفی (جنرل سکریٹری سنّی جمعیة العوام) 📱 [7020961779 /Malegaon] جب بھی آزادیِ ہندوستان کی داستان سنائی جاے گی یا کوئی انصاف پسند مورخ تاریخ لکھے گا تو مالیگاوں کے شہدا اور جیالے مجاہدین کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکے گا۔اِس لیے کہ جہاں ملک کے دوسرے خطے کے لوگ ہندوستان کی آزادی کے لیے گورے انگریزوں سے برسرِ پیکار تھے اور اُنہیں ہندوستان سے نکالنے کی کوشش کررہے تھے وہیں وفاداران ملک اور محبّان وطن کی صفوں میں مالیگاوں کے غریب محنت کش مسلمان بھی اُن گوروں کو ہندوستان سے بھگانے کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف تھے۔20 مارچ 1920 کو اسلام پورہ یتیم خانہ میں خلافت کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی کے اُصول و ضوابط طے ہونے کے بعد حاضرین نے انگریزوں سے جنگ کرنا اپنا قومی فریضہ سمجھ کر جان پر کھیلنے کے لیے سر پر کفن باندھ لیا۔اُس کے بعد تحریک کے ممبران شہر میں جگہ جگہ جلسہ لے کر آزادی کی روح پھونکنے کی سعی میں لگ گئے۔اِن شورشوں کی خبر سے انگریز حکومت کا وظیفہ خوار ع...

Malegaon Ke Muslim Mujahideen e Aazadi

Image
فکــــــــــــــــــــــــــــــر امروز مالیگاوں کے مسلم مجاہدین آزادی(ابتدائیہ) مجاہدین کی قربانیوں کے بعد غلامی کی رات کا اندھیرا چھٹ کر آزادی کی صبح کا سورج طلوع ہوا ✍🏻 حافظ محمد غفــــــران اشرفی (جنرل سکریٹری سنّی جمعیة العوام) 📱 [7020961779 /Malegaon] 15 اگست یوم آزادی کا جشن گذشتہ 72 برسوں سے قومی تہوار کے طور پر ہم مناتے چلے آرہے ہیں جس میں عمومی و مجموعی طور پر شہداے آزادی کی قربانیوں کو خراج پیش کیا جاتا ہے۔ایک بڑا المیہ ہمارے شہر والوں کا یہ ہے کہ جنگ آزادی میں علاقائی و شہری سطح پر جن مجاہدین نے اپنے شریانوں کا خون بہاکر قیمتی جانیں ملک کے لیے نذر کرکے ما بعد والوں کو ہندوستان میں سکون سے جینے کا حق دیا،جن مجاہدین کی قربانیوں کے بعد غلامی کی طویل رات کا اندھیرا چھٹ کر آزادی کی صبح کا سورج طلوع ہوا،مالیگاوں کے اُن مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو عوامی سطح پر پیش نہیں کیا جاتا۔یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ مالیگاوں کے رہنے والوں نے وطن سے وفاداری میں تاریخ کے صفحات پر اٙن مٹ نقوش ثبت کیے ہیں جن کو کبھی بھی مٹایا نہیں جاسکتا۔جس وقت آزادی کی جنگ کا بِگُل بجا اُس پر اپنی تمام ت...