Maulana Sayyed Aminul Qadri Sahab ka Paigam

*سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے ریلیف کی تقسیم جاری*

*کاروباری شخصیات اپنے ماتحتین کا خیال رکھیں، مخیر حضرات ضرورت مندوں کی امداد کریں* (مولانا سید محمد امین القادری صاحب) 
*________________________________________*

*الحمدللہ!* خدمت خلق کے جذبے کے تحت، موجودہ حالات کے پیش نظر ایسے مفلوک الحال افراد جن کی روزی، روٹی متاثر ہوئی ہے ان کی پریشانیوں اور تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے *حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ (امیر سنی دعوت اسلامی)* کی سرپرستی و  *مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں)* کی خصوصی نگرانی میں شہر مالیگاؤں کے ضرورت مندوں میں کھانا پکانے کی ضروری اشیاء *چاول، گیہوں، دالیں، شکر، تیل،گرم مصالحہ*  وغیرہ کی تقسیم کا کام اراکین سنی دعوت اسلامی و علمائے اہلسنّت کے ہاتھوں جاری ہے.......

*موجودہ حالات کے تناظر میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایسے ابتر حالات میں کاروباری شخصیت اپنے یہاں کام کرنے والے مزدوروں کا خیال رکھے اور مخیر حضرات اپنے آس پاس کے ضرورت مندوں، اور غریبوں کی معاونت کریں*

*🕳️سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں🕳️*

Comments

Popular posts from this blog

Hera English School Mein Alwedaiya Taqreeb

Hera English School Mein Science Day

Malegaon Ke Muslim Mujaideen e Aazadi 02