Hera English School Mein Science Day

*🏢 حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں میں سائنس ڈے پر سائنسی نمائشی پروگرام*

*✍️ مالیگاؤں :-* 28/ فروری 2020ء بروز جمعہ صبح 8 بجے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیر اہتمام جاری *حراء انگلش میڈیم اسکول* میں قومی سائنس ڈے کے موقع پر سائنسی نمائشی پروگرام کا انعقاد *آل رسول الحاج حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ(چیئرمین حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں)* کی سرپرستی میں کیا گیا اس پروگرام میں *حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں* میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا اور مختلف پروجیکٹ و ثقافتی پروگرامات پیش کئے بچوں نے اپنی بساط بھر دن بدن ماحول میں ہورہی تبدیلیوں، اور تکالیف کو کس طرح دور کیا جائے  اس کے مطابق بچوں نے ماڈل پیش کئے بچوں نے *توانائی کی تبدیلی، سادہ اور پیچیدہ مشین، آبی آلودگی، سولار سسٹم، مختلف طریقوں سے دھاتوں کا بننا، ایندھن کا استعمال، نظام شمسی فضائی آلودگی، ائیر کوکر ماڈل، شمسی توانائی میں شمسی توانائی کا استعمال، شہری و دیہی آلودگی میں فرق،* جیسے عناوین پر خوبصورت ماڈل تیار کئے جس کو اسکول کیمپس میں نمائش کے لئے رکھا گیا بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اسکول کے ذمہ داران و  تمام ٹیچرس نے ماڈل کو دیکھا اور خوشیوں کا اظہار کیا پروگرام کی ابتداء میں بچوں نے ایکشن کے ساتھ مختلف پروگرام کو پیش کیا اس موقع پر *محمد جمیل رضوی (جنرل سیکرٹری حراء انگلش میڈیم اسکول*  نے کہا کہ سائنس کی ترقی قرآنی علوم پر عمل پیرا ہونے کا نتیجہ ہے سائنس نے قرآن کی آیتوں سے  بے شمار ایجادات کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے سائنس آج چاند اور سورج کی معلومات اخذ کررہا ہے چاند اور سماوی دنیا پر زندگی گذارنے کی سوچ و فکر میں مبتلا ہے  مگر ہمارے *نبی حضور اکرم ﷺ* ساڑھے چودہ سو سالوں قبل ان سب سیاروں کا مشاہدہ کرچکے ہیں آسمانی سیر کرچکے ہیں اپنی مبارک انگلیوں کے اشارے پر چاند کے دو ٹکڑے کئے... ڈوبے ہوئے سورج کو واپس لوٹایا.... اگر ہم بھی چاہتے ہیں کہ دنیا ہماری یاد میں بھی کوئی دن منائے تو قرآن و احادیث کی روشنی میں اپنے مشاہدات کو قائم رکھے *محمد جمیل رضوی* کے بعد پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں *محترمہ سیدہ شگفتہ صاحبہ* نے اسکول کے ٹیچرس کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے محنت و لگن کے ساتھ بچوں کو مختلف میدان میں آگے بڑھنے کی تعلیم دے رہے ہیں پرنسپل صاحبہ نے بچوں اور ان کے  ٹیچرس کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازہ....

*💐 رپورٹ :- حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں شعبۂ نشر و اشاعت*

Comments

Popular posts from this blog

Hera English School Mein Alwedaiya Taqreeb

Malegaon Ke Muslim Mujaideen e Aazadi 02