Hera English School Mein Alwedaiya Taqreeb
*🏢 حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں میں دسویں جماعت کے طلباء کی باوقار الوداعیہ تقریب....*
*🕌 نمازِ با جماعت، تلاوت کلام پاک اور ورد درود شریف کے ساتھ بچوں نے کیا سنجیدگی کا مظاہرہ*
*________________________________________*
*✍🏻 مالیگاؤں :-* 27/ فروری 2020ء بروز جمعرات دوپہر 1 بجے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیر اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول کی دسویں جماعت کے بچوں کی الوداعیہ تقریب کا انعقاد *آل رسول الحاج حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (چیئرمین حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں)* کی سرپرستی میں کیا گیا جسمیں اسکول کے بچوں نے *اپنی عمدہ تربیت و سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے جونیئر طلباء و طالبات کے درمیان مثال بننے کا کام کیا* اسکول کے ٹیچرس نے بچوں کو مستقبل میں ہر محاذ پر کامیاب رہنے اور تابناک تعلیمی کیرئیر کے لئے نیک خواہشات دیتے ہوئے دعاؤں سے نوازہ *محترم محمد جمیل رضوی صاحب* نے بچوں کے درمیان نصیحت آمیز گفتگو کرتے ہوئے بچوں کو کہا کہ بڑوں کی تعظیم کرو والدین و اساتذۂ کرام کی عزت کرو اپنی مادر علمی سے محبت کرو اور اپنے تعلیمی سفر کو کامیابی و کامرانی کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے والدین کے ساتھ ساتھ اپنے اساتذہ کے ناموں کو بھی روشن کرنا ہے قبل از ایں *نماز ظہر با جماعت دسویں جماعت کے طالب علم محمد شاہد* کی امامت میں ادا کی گئی بعدہُ *تلاوت کلام ربانی* سے الوداعیہ تقریب کے آغاز کے بعد *دردو شریف* کا اجتماعی ورد کیا گیا بچوں نے یک بعد دیگرے *حراء انگلش میڈیم اسکول* میں گذرے دس سالہ تعلیمی سفر کے مشفق و مہربان اساتذہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے محنت و لگن کے ساتھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا اور ماضی میں ہوئی غلطیوں کے لئے معافی بھی مانگا اسکول کے بچوں نے اپنی مادر علمی کی ترقی و تحفظ کے لئے خصوصی دعا کی تقریب کے اختتام پر بچوں میں جذباتی کیفیت طاری ہوئی نم آنکھوں سے بچوں نے اپنے ٹیچرس سے ملاقات کی *یہ منظر شاگرد اور استاد کے درمیان جذباتی و پاک رشتے کی تصویر کو پیش کررہا تھا* آج کی الوداعیہ تقریب میں *پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں محترمہ سیدہ شگفتہ صاحبہ* کے علاوہ اسکول ہذا کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف موجود تھے تقریب کے بعد بچوں کے لئے ظہرانہ کا نظم کیا گیا اور شکریہ کے ساتھ تقریب کا اختتام ہواـ
*💐 رپورٹ :- حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں شعبۂ نشر و اشاعت*
This comment has been removed by the author.
ReplyDeleteThis comment has been removed by the author.
ReplyDeleteMashaa Allah
ReplyDelete