Hera English School Mein Science Day
*🏢 حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں میں سائنس ڈے پر سائنسی نمائشی پروگرام* *✍️ مالیگاؤں :-* 28/ فروری 2020ء بروز جمعہ صبح 8 بجے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیر اہتمام جاری *حراء انگلش میڈیم اسکول* میں قومی سائنس ڈے کے موقع پر سائنسی نمائشی پروگرام کا انعقاد *آل رسول الحاج حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ(چیئرمین حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں)* کی سرپرستی میں کیا گیا اس پروگرام میں *حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں* میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا اور مختلف پروجیکٹ و ثقافتی پروگرامات پیش کئے بچوں نے اپنی بساط بھر دن بدن ماحول میں ہورہی تبدیلیوں، اور تکالیف کو کس طرح دور کیا جائے اس کے مطابق بچوں نے ماڈل پیش کئے بچوں نے *توانائی کی تبدیلی، سادہ اور پیچیدہ مشین، آبی آلودگی، سولار سسٹم، مختلف طریقوں سے دھاتوں کا بننا، ایندھن کا استعمال، نظام شمسی فضائی آلودگی، ائیر کوکر ماڈل، شمسی توانائی میں شمسی توانائی کا استعمال، شہری و دیہی آلودگی میں فرق،* جیسے عناوین پر خوبصورت ماڈل تیار کئے جس کو اسکول کیمپس میں نمائش کے ل...