Hera English Medium School Ke Zere E Ahtmam Quiz Competition




*حراء انگلش میڈیم اسکول کے زیر اہتمام آل مالیگاؤں اسکولس تحریری کوئز کمپٹیشن کا انعقاد*

*طلباء و طالبات نے تعلیمی بیداری کا ثبوت دیا اور 100 فی صد حاضری درج کروائی*

*مالیگاؤں :-* 23/ فروری 2020ء بروز اتوار صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک جے اے ٹی گرلس ہائی اسکول، امام احمد رضا روڈ مالیگاؤں میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیر اہتمام جاری *حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں* کی جانب سے  اور *"امید" سنی دعوت اسلامی کیرئیر گائیڈنس* ٹیم کی نگرانی میں و چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول *مولانا سید محمد امین القادری صاحب* کی سرپرستی میں آل مالیگاؤں اسکولس کوئز کمپٹیشن کا تحریری امتحان کا انعقاد ہوا جسمیں طلباء و طالبات نے 100 فی صد حاضری درج کرواتے ہوئے اپنی تعلیمی بیداری کا ثبوت دیا بچوں کی رہنمائی کے لئے ایک ماہ قبل تمام اسکولوں میں *500 سوالات پر مشتمل ایک کتابچہ دیا گیا اور اسی 500 سوالات میں سے پچاس سوال* امتحان میں پوچھے گئے کمپٹیشن آرگنائزرز کی جانب سے شریک طلباء کو 23/ فروری کو صبح ساڑھے نو بجے تک امتحان گاہ پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی مگر طلباء صبح 8 بجے سے امتحان گاہ پر موجود ہوگئے تھے جس کے لئے منتظمین نے تمام اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرس، انچارج کا شکریہ ادا کیا کوئز کمپٹیشن کا امتحان اول از اخیر خیر و عافیت سے اپنے اختتام کو پہنچا کوئز کمپٹیشن امتحان کو کامیاب بنانے کے لئے *سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے اراکین مجلسِ شوریٰ، بالخصوص حضرت حافظ مقصود اشرف، محمد جمیل رضوی، قاری نور محمد رضوی، محمد نعیم نوری، قاری عبد السلام قادری، حافظ غفران اشرفی، صاحبان کے علاوہ، مبلغین و معاونین سنی دعوت اسلامی* اول تااخیر موجود رہے وہیں پر حراء انگلش میڈیم اسکول کے تمام ٹیچرس بطور ایکزامینر موجود تھے *پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول محترمہ سیدہ شگفتہ صاحبہ، و جنرل سکریٹری حراء انگلش میڈیم اسکول محمد جمیل رضوی* نے آرگنائزرز و منتظمین کی نمائندگی کرتے ہوئے جے اے ٹی ہائی اسکول کے *چیئرمین الحاج نہال انصاری صاحب* کا  خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسکول کیمپس کو امتحان کے لئے دیا اسی کے ساتھ شریک طلباء و طالبات اور تمام اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرس، انچارج حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا عنقریب تقسیم انعامات کی تقریب کا اعلان کیا جائے گا جسمیں *پہلا انعام 18000روپیہ اور دوسرا انعام 12000 روپیہ تیسرا انعام 6000 روپیہ* ہوگا اور تمام شریک بچوں کو سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازہ جائے گاـ

*رپورٹ :- حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں شعبۂ نشر و اشاعت*

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Hera English School Mein Alwedaiya Taqreeb

Hera English School Mein Science Day

Malegaon Ke Muslim Mujaideen e Aazadi 02