Masjid Ahlesunnat Noori Ka Sang e Bunyad
*🌹 یوم ولادتِ سرکار مفتی اعظم کے موقع پر جامع مسجد نوری کے تعمیری کام کا آغاز* *🕌 سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کا تبلیغی، تعلیمی، سماجی و تحریری خدمات کے ساتھ تعمیر مساجد میں کامیاب سفر جاری* *________________________________________* *مالیگاؤں :-* 13/ اگست بروز جمعرات بعد نمازِ عصر گٹ نمبر 140، درے گاؤں میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے *یوم ولادتِ تاجدارِ اہلسنّت، ہم شبیہ غوث اعظم، حضرت علامہ الشّاہ مفتی محمد مصطفیٰ رضا خان نوری علیہ الرحمہ المعروف سرکار مفتئِ اعظم* کے موقع پر بارگاہِ سرکار مفتی اعظم میں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے آپ کے اسم مبارک سے *جامع مسجد نوری* کے کام کا آغاز سادات کرام، مشائخین عظام و علمائے اہلسنت، اور عمائدین شہر کی موجودگی میں *آل رسول الحاج حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ* کے دست مبارکہ سے کیا گیاـ اس بابرکت تقریب میں معززین کے علاوہ اہلیانِ محلہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے انتہائی خوشگوار موسم میں، دلکش و سہانے مناظر کے درمیان باران نزولِ باران رحمت کے ساتھ بعد نمازِ عصر مقبول ساعتوں میں پورے عالم اسلام، بالخصوص ہ...